• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راولپنڈی،مسافر وین ٹرالر میں تصادم، 14 افراد جھلس کرہلاک

راولپنڈی،مسافر وین ٹرالر میں تصادم، 14 افراد جھلس کرہلاک

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)  راولپنڈی کے قریب چکری انٹر چینج کے قریب مسافروں سے بھری وین سیمنٹ سے لدے ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر 4 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ہائی ایس وین جھنگ سے راولپنڈی آرہی تھی کہ چکری انٹر چینج کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد ہائی ایس وین میں آگ بھڑک اٹھی۔وین میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 14 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے دو شدید زخمی خواتین کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشیں نا قابل شناخت ہیں جس کے لیے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔موٹروے پولیس کے ترجماننے میڈیا کو بتایاکہ ہائی ایس وین میں سی این جی سلنڈروں کی وجہ سے آگ لگی اور اتنی بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں۔موٹر وے ترجمان کے مطابق مسافروں سے بھری ہوئی ہائی ایس وین صبح سویرے جھنگ سے راولپنڈی کی جانب آرہی تھی کہ چکری انٹر چینج کے قریب ایک ٹرالر جا ٹکرائی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ڈرائیور کے دوران سفر آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، تاہم اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ہائی ایس وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور موقع پر ہی پانچ مسافر جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ اگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک گاڑی میں سوار تمام مسافر جھلس چکے تھے جنھیں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply