عدالت کے احاطے میں پولیس آفیسر کا خاتون پر تشدد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   ایک پولیس آفیسر کی جانب سے ڈسکہ جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نجی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتراہ تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سرور ڈوگر زکیہ بی بی نامی خاتون کو متعدد افراد کی موجودگی میں تھپڑ مار رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی زکیہ بی بی کی 3 ماہ قبل اغوا کی جانے والی بہو، ثانیہ کو سول جج وقاص ہاشمی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائے تھے، جنہیں پولیس نے کارروائی کے بعد بازیاب کرایا تھا۔زکیہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس حکام ثانیہ کو طنز کا نشانہ بنا رہے تھے اور جب انھوں نے اسے روکا تو پولیس افسر نے خاتون کو لوگوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ ان کی بہو کو بازیاب کرانے کے بعد میل پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو کو 3 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ زکیہ بی بی نے کچھ خواتین کے ساتھ مل کر اپنی بہو کو پولیس کی حراست سے آزاد کرانے اور پولیس آفیسر کو مارنے کی کوشش کی تھی تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply