اجتہاد کا تازہ شمارہ۔۔۔داؤد ظفرندیم

اجتہاد اسلامی نظریاتی کونسل کا رسالہ ہے دسمبر ۲۰۱۹ میں اجتہاد کا نیا شمارہ شائع ہوا ہے جو کہ غیر مسلم ممالک میں مسلم اقلیتوں کے بارے میں ہے ،اس رسالے میں دنیا بھر کے اہم غیر مسلم ممالک میں رہنے والی غیر مسلم اقلیتوں کا ایک اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ان کی مشکلات اور ان کو حاصل مواقع کے بارے میں بھی روشنی ڈالی ہے ۔اس شمارے میں ایک طرف مغرب کے مختلف حصوں، براعظم امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں مسلمانوں کے بارے میں بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کئی ممالک میں الگ سے بھی مسلمانوں کی حالت کا جائزہ پیش کیا گیا ہے دوسری طرف ان ممالک میں بھی مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں مواد موجود ہے جو اس سے پہلے اردو میں بہت کم دستیاب تھا ان میں چین، روس، مشرق بعید کے غیرمسلم ممالک میں اور افریقہ کے بعض ممالک میں مسلم آبادیوں کا ذکر بہت نئی معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس شمارے میں یہ جائزہ بہت دلچسپی کا باعث ہے کہ ایک کثیر الثقافتی اور کثیر القومی معاشرے میں مسلمانوں کے رویوں میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے اس شمارے میں ان فقہی احکامات کے بارے میں بھی بہت تفصیلی بات کی گئی ہے کہ غیر مسلم معاشروں میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے فقہ میں احکامات کیا ہیں ان کو اپنے ملکی قوانین کا کس طرح احترام کرنا چاہیے  اور ان میں موجود غیر اسلامی پہلو کو کیسے نظر انداز کرنا ممکن ہے، کیا مسلمانوں کو اپنے اپنے ممالک میں رائج قوانین کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور ان کو اپنے آپ کو اسلام کا ایک سفیر بنا کر پیش کرنا چاہے۔

اس شمارے میں ایک طرف غیر مسلموں میں خصوصا ًیورپ اور امریکہ وغیرہ میں بڑھنے والے اسلامو فوبیا کا بھی جائزہ لیا گیا ہے دوسری طرف اس کے ردِ عمل میں مسلمانوں کے رویوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ مسلمانوں میں مغرب کے خلاف کس طرح کے بے بنیاد خدشات اور خطرات موجود ہیں اور ان میں کیسے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس شمارے کے سات حصے ہیں پہلے حصے میں غیر مسلم معاشروں میں مسلم اقلیتوں کے بارے میں فکری مباحث شامل ہیں، ان میں ان کے فکری پہلوؤں پر بات کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں غیر مسلم معاشروں مسلم اقلیتوں کے حوالے سے موجودہ زمانے کے اعتبار سے اور ان کے تجربات کے حوالے سے بات کی گئی ہے، تیسرا حصہ بہت ہی زیادہ معلوماتی حصہ ہے یہ غیرمسلم معاشروں اور حکومتوں میں رہائش پذیر مسلمانوں کے حوالے سے فقہی احکامات کے حوالے سے ہے، چوتھے حصے میں اس حوالے سے بعض مسلم علما اور بعض مسلم دانشوروں کے انٹرویو  اور گفتگو کو پیش کیا گیا ہے،پانچویں  حصے میں غیر مسلم اقلیتوں خصوصا ًمغرب کے مسلمانوں کے حوالے سے چھپنے والی کتب پر بات کی گئی ہے ،چھٹے  حصے میں غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں جو مختلف دستاویزات اور خصوصی رپورٹیں شامل ہیں،ساتویں  حصے میں سفارشات اور سرگرمیاں شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
برداشت اور محبت میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply