میڈیا کا دوغلا پن

قوم حیرت زدہ ہے کہ اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار، احمد لدھیانوی صاحب سے ملاقات کریں تو مبینہ ڈالر خوراین جی اوز، سیکولر میڈیا اور سیکولرسیاست پیچھے سے قمیض پھاڑ کر آسمان تک چھلانگیں لگاتے ہیں حالانکہ لدھیانوی صاحب پر نہ تو اڑھائی سو مزدور زندہ جلانے کا الزام ہے،
نہ بوری بند لاشوں کا الزام ہے،
نہ 12 مئی کو کراچی کی سڑکوں پر سیاسی ورکروں کے قتل عام کا الزام ہے،
نہ اربوں روپے بھتہ خوری کا الزام ہے،
نہ پاک فوج کو گالیاں دینے کا الزام ہے،
نہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کا الزام ہے،
نہ "را" سے پاک فوج کے خلاف امداد وصول کرنے کا الزام ہے،
حکیم سعید کے قتل سے لیکر امجد صابری کے قتل تک ایک دو یا سو نہیں بلکہ ہزاروں انسانوں کے قتل کا الزام MQM پر ہے مگر اس کے باوجود حاضر سروس راؤ انوار ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کو گرفتار کر لے تو وزیر اعظم سے لیکر وزیر اعلی سندھ تک حرکت میں آجاتے ہیں۔ چند گھنٹوں میں ہی انہیں رہا کر دیا جاتا ہے اور گرفتار کرنے والے ایس ایس پی کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ امریکی پٹاری کے اینکر خواجہ اظہار الحسن کی معصومیت اور مظلومیت کی دھائیاں ایسے دیتے ہیں جیسے انکا کوئی قریبی عزیز گرفتار کر لیا گیا ہو۔ سوال تو یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ڈھائی سو سے زائد مزدوروں کو زندہ جلا دینے والے واقعے میں ملوث ایم کیو ایم کو ابھی تک کالعدم کیوں نہیں قرار دیا گیا؟
اس لئے مذہبی طبقات کو نیشنل ایکن پلان کے عمل پر تحفظات ہیں کہ اس کے عمل کی ترجیحات یکساں نہیں ہیں۔ مولانا لدھیانوی سے ملاقات کے خوفناک جرم میں چوہدری نثار سے استعفیٰ ضرور مانگیے لیکن ڈھائی سو سے زائد مزدوروں کو زندہ جلانے والی ایم کیو ایم چاہے لندن کی ہو یا پاکستان کی انکے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے تو کم از کم انکا بائیکاٹ تو کر دیجئے۔ یہ منافقت، جہالت، لفافہ اینکری نہیں تو اور کیا ہے کہ جھنگ کے عوام اگر ووٹ دیکر ایک نوجوان مسرور نواز جھنگوی کو اپنا ایم پی اے منتخب کر لیں تو دروغ گو اینکر اور اینکریوں کے سٹوڈیو میں بھونچال آجاتا ہے اور ایکشن پلان کی ناکامی کا ماتم کرتے ہیں مگر جب بوری بند لاشیں ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی دنیا کی شہنشاہ جماعت ایم کیو ایم اور فاروق ستار ، خواجہ اظہار کی طرف قانون متوجہ ہوتا ہے تو سٹوڈیو میں بیٹھے لفافہ اینکر دہائیاں دیں کہ جناب آخر انہیں کراچی کے عوام نے منتخب کیا ہے۔ کیا جھنگ کے عوام کی ووٹوں کی حیثیت کراچی کی عوام کے ووٹوں سے کم ہے؟

Facebook Comments

شفقت اللہ
شفقت اللہ گوجرانوالہ ہاشمی کالونی کنگنی والہ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply