اے کاش آج ہم یہ عہد کرلیں

12 ربیع الاول ہے،ہرطرف سبزپرچم لہرا رہے ہیں،مسجدیں،عمارتیں،گھراورگلیاں رنگ برنگی روشنی سےسجی ہیں،ہرجانب خانہ کعبہ اورروضہ رسولﷺ کی نظرآتی شبیہہ آنکھوں کو خیرہ کررہی ہیں،نعلین پاک کا سنہری مبارک نقش کہیں گاڑیوں کہیں گھروں پرچمکتا نظرآرہاہے،ہر طرف مرحبا،مرحبا کی صدائیں عشق رسول کےجذبے کو تر و تازہ کررہی ہیں،موٹرسائیکلوں پرسوار نوجوان لبیک یارسول ،کےفلک شگاف نعرےلگا کر پیارےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سےاپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتےنہیں تھک رہے، سروں پرسبز عمامہ سجائےاورنئےصاف ستھرےکپڑےپہنے مرد،موئےمبارک کی زیارت کرتی خواتین اور سبزپرچم لہراتےننھے معصوم بچے اور بچیاں اپنے بڑوں کو دیکھتے ہوئے سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہارکرکےبتارہے ہیں کہ اس امت کےدل سےاس کےنبی کی محبت کونکالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، گلیوں اور سڑکوں سےگزرتے وقت یہ سب دیکھتے ہوئےمجھےخوشی اسطرح محسوس ہورہی ہےکہ شکرہے اپنی راتوں کوبرباد کرنےوالےنوجوان آج کی رات توکسی نہ کسی بہانےاپنےنبی ﷺکویاد کرکےدشمنان رسول کویہ پیغام دےرہےہیں کہ سالہاسال اسلام مخالف پروپیگنڈہ دکھا،سناکربھی تم ہمارےدلوں سےہمارے نبی ﷺکاعشق نکالنےمیں شاید ایک فیصد بھی کامیاب نہیں ہوسکےہو۔
نبیﷺ سےاظہارمحبت کےدرجنوں مناظردیکھنےاورکسی حدتک خوشی محسوس کرنےکےبعداب میں یہ سوچ رہاہوں کہ کیا ایسانہیں ہوسکتاکہ موٹرسائیکلوں پر لبیک یارسول اللہ کےنعرے لگاتےمیرےہم عمرمسلمان بھائی نبی ﷺکےماہ ولادت اورماہ وصال میں محبوب نبی کےعظیم رب سےیہ وعدہ کرلیں کہ اب سےہمارا چہرہ ویسا ہی ہوگا جو پیارےنبی کوپسندہے،اب ہم اپنےچہروں پرشیو کرکےیامشین لگاکرسبزگنبد کےنیچے، امی عائشہ صدیقہ کےحجرے میں مکین اپنےپیارے رسول کو تکلیف نہیں پہنچائیں گے،کیا وہ پیارےنبی کو خوش کرنےکیلئے ماہ ربیع الاول میں یہ وعدہ نہیں کرسکتےکہ اب ہمارا لباس وہ ہوگاجس سےاللہ کےنبی خوش ہوجائیں،کیا نبی سےاظہارعقیدت ومحبت کرنےوالےاس بات کاعہدنہیں کرسکتےکہ اب ہماراطرزعمل نبی کےامتیوں کےساتھ وہ ہوگاجس سےنبی خوش ہوجائینگے،کیا محبوب نبی سےاظہارعقیدت کرنےکیلئےجگہ جگہ روضہ نبی کی شبیہہ اورموئےمبارک کی زیارت کرنےاورمحافل میلاد میں شرکت کرنےکیلئے گھروں سےباہرنکلنےوالی میری مائیں بہنیں کیاآج یہ عزم نہیں کرسکتیں کہ اب سےنبی ﷺسےمحبت کااظہار پردہ کرکےہوگا،اب سےنبی سےمحبت کااظہارایک دوسرےکی غیبت نہ کرکےہوگا۔
اب سےنبی سےعشق کااظہارنمازکی پابندی کرکےاوراپنی دوسری بہنوں کونمازکی پابندی کروانےسےہوگا،اےکاش اگر 12ربیع الاول کو نبیﷺ کا یوم ولادت سمجھ کران سےعشق و محبت کااظہارکرنےوالےآج کےدن یہ عہدکرلیں کہ اب نبی ﷺسےعشق و محبت کاصرف اظہارنہیں ہوگابلکہ نبی ﷺسےعشق اب ہماری زندگیوں میں نظرآئےگا، اےکاش آج ربیع الاول منانےوالے اور نہ منانےوالے سب یہ عہدکرلیں کہ نبیﷺ کی سیرت طیبہ کےہر پہلوکوہم اپنی زندگی کےہرعمل میں شامل کرلینگےاورنبی ﷺسےوفاداری اس طرح نبھانے کی کوشش کرینگے جس طرح صحابہ کرام ، امہات المومنین اور صحابیات رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین نےنبھائی تھی ۔یقین کریں اگر آج ہم اس بات کا عہدکرکےآج سےہی اپنا ہرعمل کرتےوقت یہ سوچناشروع کردیں کہ یہ عمل نبی علیہ السلام نےکس طرح کیاتھامیں بھی ویسےہی کرونگایا کرونگی توہمیں کامیاب ترین قوم بننےسے کوئی نہیں روک سکتا پھرکسی تبدیلی کےنعرےکی ہمیں ضرورت نہیں پڑےگی بلکہ تبدیلی خودبخودآنا شروع ہوجائےگی۔

Facebook Comments

محمداظہرعالم
طالب علم ہیں اور میدان صحافت میں داخل ہوکر اب حقیقی تبدیلی لانے کے خواہشمند ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply