جنم پونتھی کی بدھائی ہو۔

پرگھتی اور کل سنسار کو اسلام کے رشی منی محمد رسول ﷲ صلیﷲ علیہ وسلم کی جنم پونتھی کی شبھ کامنائیں۔
.
.
ہئے ہئے فتوے بازوں کے فتوے میری اس شدھ ہندی ٹرمز پر لگنے کو امڈرہے ہیں۔ فتوے والے سارے اپنے شاستر سنبھال کر اپنی اپنی گدیوں پر وشرام کریں۔
کئی دنوں سے اور خصوصاً کل جو طوفان بدتمیزی دیکھ کر آرہی ہوں — دل دماغ اور آنکھیں خون اگل رہی ہیں — وللہ یہ کل میں ان کالے پیلے میلےکچلے پان گٹے کھائے عاشقان رسول اور زرق برق سلے ہوئے کپڑوں میں ملبوس مآڈرن لڑکیاں اور ایسی ایسی مخلوق جو وللہ میں نے شاید کسی فلم میں نواحی علاقے کو پریزینٹ کرتے کرداروں میں ہی دیکھی ہے — دیکھنا تجربہ ہوا — اور ایسا ایسا اسلامی کنسرٹ ہر دوسری گلی میں دیکھا اور وہ وہ مناظر میری آنکھوں نے دیکھے کہ میرا دل پکار اٹھا — کہ نہی بھئی سعدیہ صاحبہ اتنے دنوں سے کرسمس اور ملاد نبوی میں مماثلت بتارہی ہیں آپ غلطی پر ہیں یہ تو کرشنا جی کی جنم پونتھی یا گنیش چتھورنی جیسا ہے۔ یا ماتا کہ جاگرن جیسا — ہئے ہئے اب اگر میں یہ سب دیکھ کر
کل سنسار کو اسلام کے رشی منی محمد رسول ﷲ صلیﷲ علیہ وسلم کی جنم پونتھی کی شبھ کامنائیں دے رہی ہوں تو کیا برا کررہی ہوں۔ برائی تھوڑی ہے۔ زبانیں تو ویسے بھی ﷲ رب العزت کی بنائی ہوئی ہے اسکی بنیاد پر کافر تھوڑی نا ہوتے ہیں۔ اور یہ سب کوئی ہندوگیری نہی اسلام کے نام پر ہے — اس لئے عین اسلامی ہے — کیونکہ سب مرد سر پر ہری پٹی باندھے تھے اور ہاتھ میں بھی ہری پٹی تھی اور وہ مآڈرن لڑکیاں بھی ہرے ہرے مدنی دوپٹوں میں تھی۔ ماتا کا جاگرن یا کمبھ کے میلے کی طرح لال رنگ یا گیروا رنگ نہی۔
.
.
ایک بار پھر رسول ﷲ صلیﷲ علیہ وسلم کی جنم پونتھی کی بدھایئاں اور شبھ کامنائیں۔
.
۔
سعدیہ کامران*
.

Facebook Comments

*سعدیہ کامران
پیشہ مصوری -- تقابل ادیان میں پی ایچ ڈی کررہی ہوں۔ سیاحت زبان کلچر مذاہب عالم خصوصاً زرتشت اور یہودیت میں لگاؤ ہے--

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply