حکومت کا رمضان میں سحری و افطاری مفت دینے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں پناہ گاہوں میں سحری و افطاری مفت دینے کا اعلان  کردیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے،رمضان پیکج میں 19 اشیاء شامل ہوں گی ، وزیراعظم کی ہدایت پر 5 وزراء کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے دو ارب روپے کی منظوری دیدی ہے،2 ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں ،جس کا انھیں فائدہ ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ مافیا کو کنٹرول کرنے کا کام ضلع انتظامیہ کا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply