• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر شرعی نکاح کیس:عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

غیر شرعی نکاح کیس:عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چودھری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply