سو لفظی کہانی۔۔۔۔عبدالحنان

کرم دین کو تکبیر اولی  کے ساتھ نماز پڑھتے مدت ہو گئی تھی۔
کوئی نماز میں  تاخیر سے آتا،

Advertisements
julia rana solicitors london

کرم  دین بڑی عجیب سی  نظروں سے انہیں دیکھتا،
جیسے کہہ رہا ہو۔
مجھے دیکھو،کتنا عرصہ ہو گیا ہے
کبھی لیٹ ہوا ہوں؟
نماز کو انہوں نے مذاق بنایا ہوا ہے۔
جب سے کرم دین نے
مسجد کی نکڑ پر دوکان بنائی
تھی نماز میں دیر  سے آنا معمول بن گیا تھا۔
جب بھی اُس پر کسی کی نظر پڑتی
کرم دین پاس جا کر کہتا۔
جلدی آنا چاہتا تھا بس کچھ
کام درپیش آ گیا۔
ویسے بھی یہ اللہ اور بندے
کا آپسی معاملہ ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply