کرم دین کو تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھتے مدت ہو گئی تھی۔
کوئی نماز میں تاخیر سے آتا،
کرم دین بڑی عجیب سی نظروں سے انہیں دیکھتا،
جیسے کہہ رہا ہو۔
مجھے دیکھو،کتنا عرصہ ہو گیا ہے
کبھی لیٹ ہوا ہوں؟
نماز کو انہوں نے مذاق بنایا ہوا ہے۔
جب سے کرم دین نے
مسجد کی نکڑ پر دوکان بنائی
تھی نماز میں دیر سے آنا معمول بن گیا تھا۔
جب بھی اُس پر کسی کی نظر پڑتی
کرم دین پاس جا کر کہتا۔
جلدی آنا چاہتا تھا بس کچھ
کام درپیش آ گیا۔
ویسے بھی یہ اللہ اور بندے
کا آپسی معاملہ ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں