حرکت میں برکت۔۔شاہد محمود

آپ اگر یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو انٹرنیٹ تک آپ کی رسائی ہے۔

اگر آپ کوئی بھی ہنر جانتے ہیں تو آپ اپنے فیس بک، واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپنے ہنر کی تفصیل و رابطہ نمبر ضرور دیجئے تا کہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کے ذہن میں آپ کا نام آئے اور آپ کو کام ملنے میں آسانی ہو اور رزق میں خیر و برکت، آمین۔

آپ تعلیم یافتہ ہیں لیکن ہنر پاس نہیں تو اپنی قابلیت کے مطابق بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کی پیشکش کیجئے۔

آپ خاتون خانہ ہیں تو آپ گھر میں جو پکا رہی ہیں اس کی بابت کوکنگ کلاسز آن لائن دے کر بھی اپنا ذریعہ آمدن بنا سکتی ہیں۔

آپ گھر میں جو روزانہ کھانا بناتے ہیں ایک دن پہلے اپنے حلقہ احباب میں اس کے متعلق بتا دیجئے کہ اگر کوئی اور فیملی بھی آپ سے کھانا خریدنا چاہے تو آپ تھوڑا اضافی کھانا بنا کر فروخت کر سکیں اس طرح کم از کم کچن کا سارا خرچ نکل آئے گا۔

آپ کو باغبانی کا شوق ہے تو اپنے پودوں سے زائد پودے بنا کر ایک چھوٹی آن لائن گھریلو نرسری بھی شروع کر سکتے ہیں۔

آپ کو مرغبانی کا شوق ہے تو آپ اپنی پالتو مرغیوں اور ان کے انڈوں کی فروخت سے بھی مناسب منافع کما سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس وقت ہو تو آپ اپنے علاقے کا سروے کر کے فروخت یا کرایہ کے لئے دستیاب مکانوں، دکانوں، اپارٹمنٹس کی فہرست بنا کر پراپرٹی کا کام بھی کر سکتے ہیں۔

آپ کا حلقہ احباب کچھ وسیع ہے تو آپ بچوں کے رشتے کرانے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔

آپ گاجر کا حلوہ، پنجری یا مچھلی اچھی بنا لیتے ہیں تو سردیوں میں ان کی فروخت سے بھی اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حرکت میں برکت ہے۔
سلامتیاں، ڈھیروں پیار اور محبت بھری پرخلوص دعائیں
دعا گو، طالب دعا شاہد محمود

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”حرکت میں برکت۔۔شاہد محمود

Leave a Reply