• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موبائل کمپنیزٹیکس کٹوتی پرازخودنوٹس کا معاملہ ،3رکنی خصوصی بینچ تشکیل

موبائل کمپنیزٹیکس کٹوتی پرازخودنوٹس کا معاملہ ،3رکنی خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد:موبائل کمپنیز کی ٹیکس کٹوتی پر از خود نوٹس کے معاملے پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 3رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کٹوتی پر از خود نوٹس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیاگیا۔

سپریم کورٹ کےخصوصی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ پیر کو دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔

جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 27 مارچ کو سماعت کی تھی،2رکنی بینچ نے چیف جسٹس سے 3رکنی بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے دائرہ کار پر سوالات اٹھائے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اٹارنی جنرل نے عدالت نے رائے دی تھی کہ یہ معاملہ مفاد عامہ کے دائرہ کار میں نہیں آتا ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز نے بھی اٹارنی جنرل کی رائے سے اتفاق کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply