سینئر اداکار انور اقبال انتقال کر گئے

پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار انور اقبال کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی عمر 70 برس سے زائد تھی، انور اقبال کا سب سے مشہور ڈرامہ شمع تھا جس میں انہوں جاوید شیخ اور غزالہ کیفی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انور اقبال نے بابر سمیت متعدد ڈرامہ سیریل، سیریز اور لانگ پلے میں کام کیا۔ انہوں نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈرامہ سیریل ‘شمع’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

وہ کافی عرصے سے علیل اور کراچی زیرعلاج تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کی نماز جنازہ عشاء کے بعد حسن اسکوائر پر بیت المکرم مسجد کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوا شاہ قبرستان میں ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply