خاتون کو پیسے ملتے ہیں وہ بھی کھانا کھانے کے

ایک انگریزی کہاوت کا ترجمہ ہے کہ ”دنیا میں مفت کا لنچ نہیں ہوتا“ لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک خاتون ایسی پرکشش نوکری کرتی ہے جس میں اسے کھانا کھانے کے پیسے ملتے ہیں۔

دی مرر کے مطابق اے جے وولف نامی یہ خاتون امریکی ریاست ٹیکساس میں رہتی ہے اور ڈزنی فوڈ کے نام سے کھانوں کی ایک ویب سائٹ چلاتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر وہ کھانے پینے کی ان تمام اشیاءکے متعلق لکھتی ہے جو اس وقت ڈزنی تھیم پارکس میں موجود ہیں۔

اے جے وولف کا بلاگ اس قدر معروف ہے کہ ڈزنی تھیم پارکس اسے اپنے ہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور اسے نہ صرف کھانا کھلاتے ہیں بلکہ اپنے ہوٹل سے متعلق بلاگ لکھنے اور مختلف کھانے کی اشیاءکی تصاویر پوسٹ کرنے پر رقم بھی دیتے ہیں۔ اس کا بلاگ انتہائی معروف ہونے کے باعث ایک تصویر پوسٹ ہونے پر ہزاروں لوگ ڈزنی پارک جانے کے لیے مچلنے لگتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اے جے وولف کا کہنا ہے کہ ”ڈزنی پارکس میں ایسے کھانے ملتے ہیں جو صرف ڈزنی پارکس ہی کا خاصا ہیں اور لوگ ان کھانوں کے عادی ہو چکے ہیں۔ ڈزنی پارکس کو بھی اب احساس ہو چکا ہے کہ لوگوں کے سیروتفریح کے لیے وہاں جانے کی دیگر وجوہات میں ان کے کھانوں کا بھی بہت عمل دخل ہے۔“

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply