• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایس پی آر نے یوم پاکستا ن کے حوالےسےقومی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستا ن کے حوالےسےقومی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے یوم پاکستا ن کے حوالے سے قومی نغمہ جاری کردیا، نغمے میں د شمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول “ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

یوم پاکستان کا نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا جبکہ ترانے میں دشمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کیخلاف پوری قوم متحدہے۔

یوم پاکستان کا نغمہ “پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا ہے اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 72 واں یوم پاکستان  ہر لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے،  یوم پاکستان پا ک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے ، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود  یوم پاکستان  کی پریڈ ہوگی

Advertisements
julia rana solicitors london

یوم پاکستان کے حوالے سے اس دن کی ہر سطح پر اہمیت اجاگر  کی گئی ، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں  باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔

 یوم پاکستان کا نعرہ پاکستان زندہ باد ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات  کے پروموبنائے گئے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply