بیجنگ:چین کے شہر یانگ چینگ کے کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا حادثے میں 47افراد ہلاک جبکہ 600سے زائد زخمی ہیں ۔
چین کے شہریانگ چینگ کے کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکاہوا،دھماکا کھاد بنانے والی فیکٹری میں ہوا ،جس کے بعد کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نےدیکھتے ہی دیکھتے قریبی فیکٹریوں کولپیٹ میں لے لیا،50 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں
دھماکے کےباعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں ،علاقے میں 2.2شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔
آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے ،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیازخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیاہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں