شکریہ پاکستان، اسسٹنٹ کوچ نمیبیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، لیکن نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

لیکن پھر بھی نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایلبی مورکل نے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستانی ٹیم کا جیت کے بعد ان کے چیجنگ روم میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں آنے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔

 

گزشتہ روز جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے خو شی تو منائی تھی لیکن نمیبیا کے کھلاڑیوں کو بھی نہ بھولے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پوری ٹیم ان کے ڈیسنگ روم پہنچ گئی۔

جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور ایک اچھے ماحول میں تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارا، جس میں جہاں محمد حفیظ ان کے کھلاڑی کو خاص ٹیپس بھی دیتے نظر آئے، وہیں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply