• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو حکومت کی جانب سے زبردست جھٹکا

نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو حکومت کی جانب سے زبردست جھٹکا

کراچی: نئی گاڑی خریدنے والوں کو حکومت نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے 1700 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھادی ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اضافے کے بعد نئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 1700 سی سی سے زائد گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکہتے ہیں کہ گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیوں سے قیمتیں کم کئے بغیرایف ای ڈی بڑھانا سراسرظلم ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے مزید کہا کہ ملک میں 3 کمپنیز کی اجارہ داری ہے، اب نئی گاڑیوں کی اون کے ذریعے بلیک میلنگ بڑھے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply