دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔۔۔قراۃ العین

مجھے آج سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا کہوں۔ کیا الفاظ اس قوم کی نذر کروں۔مجھے اس قدر افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے مسلمانوں پہ دہشتگردی کا ٹھپہ  لگا دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے حادثے نے مجھے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔سارا انٹرنیشنل میڈیا یہی کہہ رہا ہے کہ یہ مسلمان نہیں اس لیے یہ دہشتگرد نہیں ہے بس ایک شوٹر ہے۔
اس کائنات میں جتنے لوگ ہیں سب کو اس ایک خدا نے پیدا کیا ہے۔یہ لوگوں کے اپنے بناۓ گئے  مذاہب ہیں جس میں لوگوں نے خود کو ڈھالا ہے۔
باہر کے ممالک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مسلمان نہیں اور بہت فخر سے یہ بات کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں جیسے ابھی کہا جارہا ہے  میڈیا پر  کہ یہ حملہ کرنے والا مسلمان نہیں ہے اس لیے یہ دہشتگرد نہیں، یعنی انسانیت سب میں مر چکی ہے یہ تو مجھے پتا تھا لیکن ضمیر بھی سب کے مر گئے ہیں یہ آج نیوزی لینڈ کے میڈیا سے پتا لگا۔ ہاں میں اس بات سے متفق ہوں کہ مسلمانوں نے بھی دہشتگردی کی ہے لیکن وہ مسلمان نہیں بلکہ درندے کہلانے کے قابل ہیں۔ ہر وہ شخص جس نے کسی دوسرے شخص کی جان لی ہے بے دردی سے وہ شخص مسلمان کہلانے کے قابل ہی نہیں۔ جان لینے کا حق خدا نے کسی کو نہیں دیا۔  ایسے لوگوں کی پکڑ بہت بری ہے میرے خدا کی عدالت میں۔
جتنے لوگ شہید ہوۓ ہیں ایک شخص کی وجہ سے اس کی پکڑ بہت بری ہے اللہ کے ہاتھوں، آج کے معاشرے میں جو تباہیاں ہورہی ہیں، جو بم دھماکے، جو خون خرابہ اور قتل و غارت اور جنگ کے معاملات شروع ہوۓ ہیں اللہ اس پاکستان کو ہی نہیں اس دنیا کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔
ہمارے ملک کے ہی نہیں بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی شرافت کی، غیرت کی، انسانیت کی اور حیا کی کمی ہے۔
اب تک جتنے بھی بم دھماکے اور دہشت گردی ہوئی ہے،فلسطین،شام میں ظلم کی داستانیں روز رقم ہورہی ہیں ۔معصوم بچوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جارہاہے۔خدا جانے اتنا ظلم کرنے والوں کو نیند کیسے آتی ہے،جنہیں خودِ خدا نہیں ،کہ سب نےایک دن اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے ،جس کی لاٹھی بے آواز ہے۔
یہ سب انسان تک کہلانے کے قابل نہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعہ نے اور اس پہ دئیے گئے انٹرنیشنل میڈیا کے بیانات نے ہر بندے کو چونکا دیا ہے.۔اس موقع پر ہمارا وزیراعظم کدھر ہے؟ اس کا کوئی  بیان میڈیا پہ کیوں نہیں آیا؟ کوئی آواز اُٹھانے سے کیوں قاصر ہے؟ مسجد میں گھس کر مارنے والے کی کوئی  بخشش تو نہیں ہوگی لیکن انشاءاللہ میرا خدا انصاف کرے گا ایسے لوگوں کے ساتھ اور میری دعا ہے کہ خدا سب کو ہدایت دے اور سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے. آمین

Facebook Comments

Qurat ul ain
Journalist, writer, author, poet

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply