• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا،فیصلے میں ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارشدہ وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی،ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply