• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان ، انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری اور اموات کا سبب بننے والے مٹیریل پرپابندی

پاکستان ، انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری اور اموات کا سبب بننے والے مٹیریل پرپابندی

ڈریپ میں غیر معیاری تیل سے سامان کی مینوفیکچرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈریپ نے خام مال کے نمونے کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے گلائکول گلیسرین میں استعمال ہونے والا فارمولا غیر معیاری قرار دیا۔ گلائکول گلیسرین کو دواساز اور متبادل ادویات کی صنعت میں تیاریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گلائکول کے استعمال سے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈی ای جی ای جی کو زہریلے میٹابولائٹس میں میٹابلائز کیا جاتا ہے جو مرکزی اعصابی نظام دل کو متاثر کرسکتا ہے اور گردے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر میٹیریل سے گردوں کے انفیکشن اور بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ پاکستان انڈونیشیا میں بچوں کے گردوں کو نقصان اور موت واقع ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تیار شدہ مصنوعات کو مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے پہلے ان کا آلودگی کے لیے تجربہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ڈریپ نے متبادل ادویات کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply