• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے’

‘حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے’

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور ان کا میڈیا عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا غلط خبریں صرف انتخابی نتائج حاصل کرنے کے لئے پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق  پاکستان نے بھارتی پراپیگنڈے کا جواب ذمہ داری سے دیا۔ پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ مقامی سطح کا تھا جس کی منصوبہ بندی بھی مقامی طور پر ہوئی، وزیراعظم نے بھارتی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت سے شواہد بھی طلب کئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے دیئے گئے ڈوزیئر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جائزہ مکمل ہونے پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ 2014 سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان کی موجودہ کوششوں کو پلوامہ واقعے سے جوڑنا بھارت کا سیاسی ایجنڈہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply