خواتین کا عالمی دن۔۔۔۔نوید مرزا

8 مارچ کو دنیا خواتین کے عالمی دن کے طور پہ مناتی ہے اور میری طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایسی تمام خواتین کو سلام جو معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں…

ایسی تمام خواتین کو سلام جو گھروں سے نکل کر مرد حضرات کے زمانہ بشانہ روزی کمانے میں اپنے گھرانوں کا ساتھ دے رہی ہیں

گاؤں کی ایسی تمام عورتوں کو سلام جو اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں میں کام کر کے ملک و ملت کے کام آرہی ہیں

ایسی تمام عورتوں کو سلام جو گھروں میں نئی نسل کی بہتر پرورش میں مصروف عمل ہیں۔

مندر مسجد جانے والو
عورت کا حق کھانے والو

اس بت میں جان نہیں ہے؟
کیا عورت انسان نہیں ہے؟

اس کے ہاتھ جھولنے والو
ااحسانوں کو بھولنے والو

اس کی کوئی شان نہیں ہے؟
کیا عورت انسان نہیں ہے؟

بیٹی کو شر جاننے والو
رب سے بیٹا مانگنے والو

اس کا رب رحمان نہیں ہے؟
کیا عورت انسان نہیں ہے؟؟؟

آج کے دن کا سبق یہ ہے کہ ہم نے اپنے گھر کی عورتوں کے علاؤہ باقی سب عورتوں کا بھی احترام کرنا ہے انہیں بھی انسان سمجھنا ہے انہیں گوشت کی دکان سمجھ کر انکی طرف بھوکے بھیڑیوں کی طرح نہیں دیکھنا۔یاد رکھنا ہے کہ عورت وہ لطیف خلقت ہے جو ماں کے جسد میں جنت،بیٹی کے جسد میں رحمت،بہن کے مقام پہ ہو تو مامتا کا احساس اور بیوی ہو تو نصف ایمان کی ضامن!

Advertisements
julia rana solicitors

سلام اور احترام!

Facebook Comments

نوید مرزا
ایک عام پاکستانی ھوں اور اپنے بارے میں لکھتے ھوۓ ہمیشہ شش و پنج کا شکار ھو جاتا ھوں کہ کیا لکھوں کہ اپنی شخصیت کا احاطہ ھو جاۓ مگر الفاظ روٹھ جاتے ھیں لب سل جاتے ھیں اور خاموش ھو جاتا ھوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply