جادو کی چھڑی۔۔۔۔قمر سبزواری

جنگ کے لیے وہ بھی تیار ہیں

اور ہم بھی اتاولے ہو رہے ہیں
کوتاہ نظر کہتے ہیں
جنگ کا کوئی فائدہ نہیں
وہ شاید نہیں جانتے کہ
جنگ جرائم کو چھپاتی
اور ناکامیوں پر پردہ ڈال دیتی ہے
کوئی نہیں پوچھے گا کہ
ممبئی میں اتنا تعفن کیوں ہے
اور کراچی میں پینے کا پانی بھی کیوں میسر نہیں
دہلی کی عصمت دریدہ کلیوں
اور اے پی ایس میں مسئلے گئے پھولوں کو
لوگ جنگ کے پہلے دن ہی بھول جائیں گے
اُن کے نیتا جی اور ہمارے عوامی رہنما
دونوں کو خبر ہے
کہ جنگ جادو کی چھڑی ہے
الیکشن جیتے کے لیے
بجٹ بڑھانے کے لیے
اور توجہ ہٹانے کے لیے

Facebook Comments

قمر سبزواری
قمر سبزواری ۲۲ ستمبر ۱۹۷۲ عیسوی کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ملازت شروع کی جس کے ساتھ ثانوی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ صحافت میں گریجوئیشن کرنے کے بعد کالم نگاری اور افسانوی ااادب میں طبع آزمائی شروع کی۔ کچھ برس مختلف اخبارات میں کالم نویسی کے بعد صحافت کو خیر باد کہ کر افسانہ نگاری کا باقائدہ آغاز کیا۔ وہ گزشتہ دس برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اُن کا پہلا افسانوی مجموعہ “پھانے” کے نام سے شائع ہوا۔دو مزید مجموعے زیر ترتیب اور دو ناول زیر تصنیف ہیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply