اداکارہ میرا کا اپنے ملازم پر الزام

لاہور: اداکارہ میرا نے اپنے ملازم پر شرم ناک الزام عائد کردیا۔

میرا کا کہنا ہے کہ ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، گھر کے زيورات، کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔

نجی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے واقعے کے بعد تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا۔

میرا نے بینک پر بھی ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا پیغام نہیں آیا۔ بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ادکارہ کا کہنا تھا کہ بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply