ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ، جمعے کوپاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں ڈی جی آئی ایس پی آراہم قومی معاملات اورموجودہ صورتحال پراظہارخیال کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے پراپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کا جواب دیں گے۔

اس کےساتھ ساتھ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں پر بھی بھرپور جواب کی توقع کی جارہی ہے ۔

خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ایک بار پھر پیش کش کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply