کراچی:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماءآغا سراج درانی کو احتساب عدالت نمبر 3میں پیش کئےجانے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کے کارکنان کی احتساب عدالت آمد کا سلسلہ جاری ہے اور عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
نیب نے آغاسراج درانی کو گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
نیب کراچی نے اسلام آباد سے آغا سراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا جس کے بعد انہیں گزشتہ رات ہی کراچی منتقل کیا گیا۔
نیب کے مطابق آغا سراج درانی کے خلاف تین کیسز میں تفتیش کی جارہی ہے، اُن پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کے فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں