• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پیر کو راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے شاہ باغ میں سی این جی اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور کیشیئر جان کی بازی ہار گئے، مقتولین سی این جی سٹیشن پر ملازمت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد صدیق اورمحمد وقار کے نام سے کی گئی ہے جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply