پلواما حملہ: چین کا بھارت کو طنزیہ جواب

بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا نے بھارت کی جانب سے پلواما حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے اور مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام چین پرعائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا نے بھارت کو بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو پاکستان اور چین پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی پالیسیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

چین نے جیش محمد  کے سربراہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور اب ملبہ چین پر ڈال رہا ہے۔

چین کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت نے بغیر تصدیق کے ایک بار پھر پلواما حملے کا الزام پاکستان پرعائد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی اور سیکیورٹی کی کمزوریوں کو درست کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، بہتر ہوگا بھارت مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے میں اپنی توانائی صرف کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں بھارتی فوج کے 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام پاکستان پر دھرنے کی روایتی کوشش کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply