• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم بھی ڈاکٹر عبدالصمد کی حمایت میں سامنے آگئے

وزیر اعظم بھی ڈاکٹر عبدالصمد کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان بھی محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹرعبدالصمد کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ہفتے کو وزیر اعظم عمران خان نے محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر عبدالصمدکی حمایت میں ٹویٹ کیا۔

عمران خان نے لکھا ہے کہ چیئرمین نیب ادارے میں موجود  اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

ڈاکٹر عبدالصمد کو دو روز قبل نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کیس میں گرفتار کیا تھا جبکہ گزشتہ روز پشاور کے احتساب عدالت نے ڈاکٹر عبدالصمد کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم عمران سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت عاطف خان نے بھی ڈائریکٹر کی گرفتاری کیخلاف ٹویٹ کیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply