شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایمپائر میگزین نے دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان  برصغیر  کے واحد  اداکار ہیں جن کا نام اس  فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

میگزین نے اپنی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ فہرست میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔ تاہم اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply