حکومت نے6ماہ میں2ارب ڈالرسے زائد قرض لیا

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply