• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو   وزیر اعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے، عثمان بزدار سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، انہوں نے دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملایا۔

عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply