• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احتساب عدالت نےخواجہ برادران کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

احتساب عدالت نےخواجہ برادران کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برداران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ہفتے کونیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کئے گئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، معزز جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خواجہ برادران کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خواجہ برادارن کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کیلئے بند کردیئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ 26 جنوری کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply