• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وینزویلا میں سیاسی بحران،اقتدار صدر نکولس ماڈورو کے ہاتھ سے نکلنے لگا

وینزویلا میں سیاسی بحران،اقتدار صدر نکولس ماڈورو کے ہاتھ سے نکلنے لگا

کراکس:وینزویلا میں سیاسی بحران کے باعث اقتدار صدر نکولس ماڈورو کے ہاتھ سے نکلنے لگا، اپوزیشن لیڈر وان گوائیڈو نے غیرملکی اثاثوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیاہے۔

وینزویلا میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے،دارالحکومت کراکس سمیت دیگر شہروں میں اپوزیشن اراکین  صدر نکولس مودورو کے برسراقتدار ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔

خود ساختہ طور پر خود کو نگراں صدر قراردینے والے اپوزیشن لیڈر وان گوائیڈو نے امریکا، برطانیہ، اسپین، جرمنی اور فرانس کے بعد آسٹریلیا کی بھی حمایت حاصل کرلی ۔

دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کی سرکاری تیل  کمپنی پراقتصادی پابندیوں کا بھی اعلان کردیا۔

نکولس مادورو کا  کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وان گوائیڈو نے خود کو نگراں صدر قرار دے کر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر وان گوائیڈوکا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply