پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40200 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی 22 ارب 32 کروڑ روپے سے زائدکی کمی۔

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 36.50 فیصدکم جبکہ 57.14 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، فوڈز، توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 40378 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائہ ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40161 پوائنٹس سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 40200 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 24.38 پوائنٹس کمی سی 40264.78 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر315 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی 124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 22 ارب 32 کروڑ95 لاکھ 41 ہزار647 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80 کھرب51 ارب 63 کروڑ15 لاکھ 60 ہزار489 روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر 15 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار20 شیئرزک اکاروبارہوا، جوجمعراتکی نسبت 8 کروڑ 97 لاکھ 49 ہزار50 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ملت ٹریکٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 17.18 روپے اضافے سی830.73 روپے اورگلیکسوہیلتھ کیئرکے حصص کی قیمت15.16روپے اضافے سی318.41روپے پر بند ہوئی۔نمایاں رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت98.00 روپے کمی سی6802.00 روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت 38.13 روپے کمی سی 1207.18 روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت 5 پیسے اضافے سی 13.25 روپے پرجبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 1 کروڑ86 لاکھ 44 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت 5 پیسے کمی سی 11.95 روپے ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جمعہ کوکے ایس ای 30 انڈیکس 7.59 پوائنٹس اضافہ سی 19346.57 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 356.40 پوائنٹس کمی سی 66987.91 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 86.26 پوائنٹس کمی سی 29367.67 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply