آتش دان میں دہکتے ہوئے کوئلوں کی حرارت محسوس کرتے
Advertisements

وزیر طلسمی امور نے ڈرائی فروٹ سے چند کاجو،
چن کر منہ میں ڈالے قہوہ کی چسکی لی۔
بادشاہ سلامت نے فائل سے سر اٹھایا اور کہا۔
’’وہ آج کل زنجیر شکایت کی آواز سنائی نہیں دیتی ،
کہیں رعایا کی شکایات بالکل ہی ختم تو نہیں ہوگئیں‘‘۔
’’عالیجاہ! زنجیر شکایت تو وہیں پائیں باغ میں ہے ،
لیکن درجہ حرارت بھی تو منفی ہے ،
موسم کی شدت کی وجہ سے رعایا ،
گرم گھروں میں موج کر رہی ہے،
کون چھوٹی سی شکایت کی خاطر،
ڈھائی ٹن کی ٹھنڈی زنجیر کو چھوئے ‘‘۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں