• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بڑھتی آبادی کیس میں حکومت سے14 جنوری تک ایکشن پلان طلب

بڑھتی آبادی کیس میں حکومت سے14 جنوری تک ایکشن پلان طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑھتی آبادی کیس میں حکومت سے14جنوری تک ایکشن پلان طلب کرلیا۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3بینچ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نےبڑھتی آبادی کوڈیم سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل نے حکمت عملی پرمشتمل مسودہ پیش کرنا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے ذرائع کم ہو رہے ہیں اورپاکستان کی زرعی زمین کم ہو رہی ہے،جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا پرآگاہی مہم جاری ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آبادی کے مسئلے پر سمپوزیم ہوا،حکومت نے سفارشات من وغن تسلیم کیں، اب حکومت نے ایکشن پلان دینا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے ایکشن پلان نہیں بتایا لیکن کام شروع کردیاجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صرف اشتہارات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے آگاہی پھیلانی ہےجس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کے پاس ابھی تک کوئی جامع منصوبہ نہیں، ہم حکومت کے فرائض کی نشاندہی کردیتے ہیں، حکومت ایکشن پلان بناتی رہے، معاملے کوختم نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply