شہبازشریف کےکمردردکی شدت میں اضافہ،آرام کی ہدایت

 اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے کمر درد کی درد شدت میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد ڈاکٹرزنے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پرآج کی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ڈاکٹرکی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔شہبازشریف نے آج قانون وانصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔گزشتہ روزبھی ڈاکٹرزنے شہبازشریف کے مہروں کا معائنہ کیا تھا اورفزیوتھراپی کی تھی اورایم آرآئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply