مسجد میں سفاکانہ دوہرا قتل

کراچی(اپنے رپورٹر سے) شنید ہے کہ کراچی سے چنیوٹ کے لیے جانے والی تبلیغی جماعت کے  ایک گروپ کے ساتھ نماز عصر کے بعد مسجد میں ہی ایک نمازی حافظ اکرم خان عاصی ولد شیر خان کی تبلیغی جماعت کے افراد سے کسی مسئلہ پر بحث چھڑ گئی جو شدت اختیار کر گئی مگراس وقت مسجد  میں موجود  افراد نے معاملہ رفع دفع کرا دیا.۔مبینہ طور پر حافظ اکرم خان مسجد سے نکل کر کسی مولوی  کے پاس چلا گیا اور بحث کی روداد سنائی۔مولوی نے فتویٰ دیا کہ یہ تو سراسر گستاخی ہے۔ بس پھر  حافظ اکرم خان مسجد سے سیدھا گھر پہنچا اور  ایک تیز دھار پھاوڑا لے کر مسجد جا پہنچا اور سوئے ہوئے تبلیغیوں پر حملہ آور ہو گیا۔تبلیغی جماعت کے ولی الرحمان اور عبد اللہ حملے کی زد میں آئے، جبکہ باقی افراد شور کی آواز سن کر بیدار ہوئے اور حملہ آور کو قابو کر لیا۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ریسکیو 1122 کو کال کی گئی مگر ان کے آنے سے پہلے ہی ولی الرحمان دم توڑ گیا۔ جبکہ عبداللہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply