(شو بز رپورٹر) ملک کی معروف ماڈل اور رقاصہ نے میڈیا کی جانب سے ان کے لباس اور طرز حیات پر تنقید کے بعد اپنے ترجمان کے ذریعے یہ بیان جاری کیا ہے کہ اگر میڈیا ان کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے باز نہ آیا تو وہ ملک کے ممتاز میڈیا ہائوس کے باہر خود کشی کر لیں گے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے سٹیج کی معروف اداکارہ اور ماڈل(ف ب) اس حوالے سے شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں کہ میڈیا ان کی ذاتی زندگی کو منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔انھوں نے اپنے قریبی حلقوں میں اس خدشے کا بھی اظہار کای تھا کہ میڈیا کے اس رویے سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رقاصہ نے حوالے کے طور پہ قندیل بلوچ کا ذکر کیا، کہ میڈیا جن کی ذاتی زندگی میں اس قدر دخیل ہو گیا تھا کہ آخر کار انھیں،گھر والوں نے ہی قتل کر دیا۔رقاصہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ انھیں بھی اس طرح کا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔گذشتہ روز رقاصہ نے اپنے قریبی دوستوں سے بھی ملاقات نہیں کی اور ایک کمرے میں بند رہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں