• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا تین وزرا کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان

وزیراعظم کا تین وزرا کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کو پرفارمنس میں بہتری کیلئے تین ماہ کی مہلت دیدی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے تین اہم وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی ملت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے بین الصوبائی رابطہ، آئی ٹی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تین ماہ بعد تینوں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں مگر عمران خان ان کی بطور آئی ٹی منسٹر پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں۔جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا پیپلز پارٹی کی اچھی کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں مگر عمران خان کا پرفارمنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکیں۔ وزیراعظم نے انھیں کارکردگی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے مگر وہ بھی کوئی نوآموز کھلاڑی نہیں، وہ دو بار ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم نے محبوب سلطان کو گنے کی کرشنگ میں تاخیر جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply