• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی پر ملک کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا الزام

پیپلز پارٹی پر ملک کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا الزام

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی پر ملک کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا الزام عائد کیا۔قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن عالمگیر خان نے بھی سیاست کی الف ب تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں خرم شیر زمان اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی پر الزامات کی بھرمار کردی۔حلقہ دو سو تینتالیس سے کامیاب عالمگیر خان محسود بولے عوام نے ماضی کے تمام آپشنز کو مسترد کردیا۔عالمگیر خان نے مئیر کراچی کو عوام کیلیے کام کرنے کا مقابلہ کرنے کا چیلنج دے ڈالا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب نفرت کی سیاست نہیں کرنی بلکہ عوام کے خدمت کی سیاست کریں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply