• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بسنت پر پابندی ہٹانےکےفیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بسنت پر پابندی ہٹانےکےفیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر سوموٹو ایکشن لے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔بدھ کو مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2005میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کی تھی اور پنجاب حکومت نے 2009میں بسنت کیخلاف باقاعدہ قانون پاس کیا تھا، حکومت نے اپنے طور پر بسنت منانے کا فیصلہ کرکے توہین عدالت کی ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری اس فیصلے کا سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بسنت منانے کے فیصلے کو فی الفور واپس لے، اپوزیشن حکومت کو انسانی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply