• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین سینیٹ 5روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ 5روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  5 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔منگل کو سینٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی سینٹرز کے 8رکنی وفد کے ہمراہ 5روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچے۔کنگ خالد  ائرپورٹ ریاض پر سعودی شوریٰ کونسل  کے اسسٹنٹ سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الثمن, پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور قائم مقام سفیر ذیشان احمد سمیت دیگر سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔چیئرمین سینیٹ دورے کے دوران سرکاری مصروفیات کے علاوہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔وفد میں سینٹر احمد خان،سینٹر مرزا محمد آفریدی، سینٹر نصیب اللہ بازئی، سینٹر فدا محمد، سینٹر محمد طلحہ محمود، سینٹر خانزادہ خان، سینٹر غوص محمد نیازی اور  سینٹر دلاور خان شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply