• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کو ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، سعودی مالیاتی پیکیج کی دوسری قسط پاکستان پہنچ گئی۔ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، سعودی عرب سے تیسری اور آخری قسط جنوری میں ملے گی،جس کے تحت مزید ایک ارب ڈالر قومی خزانے میں جمع ہوجائیں گے۔اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر سعودی عرب نے ایک سال کیلئے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply