• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیراگون اسکینڈل: سعد رفیق اورسلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش

پیراگون اسکینڈل: سعد رفیق اورسلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش

 لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق،بدھ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کوپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت جانے والے راستے کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہےجبکہ احتساب عدالت سے ملحقہ دکانیں، اسکول اور بینک کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جن کی جانب سے خواجہ برادران کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔کمرہ عدالت کے باہر وکلا اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply