• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میئر کراچی کی سپریم کورٹ کو متبادل دکانوں کی تعمیر کیلئے جگہ تجویز

میئر کراچی کی سپریم کورٹ کو متبادل دکانوں کی تعمیر کیلئے جگہ تجویز

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کو متبادل دکانوں کی تعمیر کیلئے جگہ تجویز کردی۔تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متاثرہ دکانداروں کو کہاں متبادل جگہ دی جاسکتی ہے؟میئر کراچی نے سپریم کورٹ رجسٹری میں بتادیا جبکہ پارکنگ پلازہ گراؤنڈ اور میز نائن فلور پر 240دکانیں دینے کی تجویز دے دی۔وسیم اختر نے عدالت میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پلاٹ پر 400بولٹن مارکیٹ پر ریونیو کے پلاٹ پر بارہ سو اور کھارادر پولیس اسٹیشن کے پیچھے 265دکانیں تعمیر کرنے کی تجویز بھی دی۔انہوں نے عدالت کے باہر پارکس سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا اور کہا پارک پر بیٹھے لوگ اپنا بندوبست کرلیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کولوٹ کامال نہیں بننے دیا جائے گا،شہرکے تمام اضلاع سےتجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply