وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران حکومت کے 100 روزہ پلان پر وزارتوں اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ کابینہ ارکان کو دیے گئے اہداف پر بھی غور ہوگاذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے کی منظوری، وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی بھی منظور دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملہ، اصلاحاتی پیکج میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اصلاحات پر فوری عمل درآمد اور مختلف اداروں میں ممبرز اور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی جب کہ ریڈیو پاکستان کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں