مثالی پولیس کی بے مثال کرپشن کا انکشاف

پشاور: مثالی پولیس کی بے مثال کرپشن کا انکشاف، خیبر پختونخوا پولیس نے سرکاری اسلحہ بیچ دیا۔ غیر قانونی اسلحہ جمع کرایا جس سے قومی خزانے کو دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گاڑیوں کے لیے بھی  مہنگا آئل خریدا گیا، اسلحہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، محکمہ داخلہ میں مجموعی طور پر ایک ارب اکتیس کروڑ سے زائد کی کرپشن ہوئی۔ محکمہ داخلہ کی آڈٹ رپورٹ میں کارکردگی بے نقاب ہوگئی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا میں  ایک ارب اکتیس  کروڑ ستر لاکھ روپے کی باقائدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں  زیادہ تر بے قاعدگیاں محکمہ پولیس کے حصے میں آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ہزار تیرہ میں مہنگا اسلحہ سستا بیچا گیا۔ دوہزار پندرہ اور سولہ میں مال خانوں میں موجود غیر ملکی اسلحہ تبدیل کیا گیا، جس سے قومی خزانے کو دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اسلحہ لائسنس کےاجرا اور تجدید کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ہری پورجیل کیلئے گندم خریدی گئی جس کی بروقت خریداری نہ ہونے سے بیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔مثالی پولیس کے کارنامے ابھی اور بھی ہیں، نوشہرہ پولیس نے دوہزار چودہ اور دوہزار پندرہ میں آئی جی پولیس کے احکامات پر ڈیوٹی تھانوں کے بجائے دوسری جگہوں پر کی جن کی ادائیگیاں قومی خزانے سے ہوئیں اور خزانے کواکیس کروڑ کا نقصان ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply